پولیو ڈراپس سے متعلق غلط فہمیاں بیماری کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں‘ ڈاکٹر جمال ناصر  

Dec 06, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پولیو ویکسین سے متعلق بعض لوگوں کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیاں پاکستان سے اس بیماری کے خاتمے   میں  بڑی رکاوٹ ہیں۔ ہیلتھ ایجوکیشن افسر   حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں لوگوں کی غلط فہمیاں دور کریں۔صحت سے متعلق لوگوں کے رویوں کی تبدیلی اور شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی تربیت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ محکمہ صحت کا عملہ اس مشن میں وزیراعلی کی ٹیم کے طور پر کام کرے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز یونیسف کے تعاون سے پنجاب کے 36 اضلاع کے ہیلتھ ایجوکیشن افسران کیلئے منعقد  کی جانے والی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا  محکمہ صحت کا عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے۔ ورکشاپ سے ڈائریکٹر محکمہ صحت ریاض احمد، یونیسف کے نمائندے حبیب اصغر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں