لاہور(خصوصی نامہ نگار)نواسہ علامہ اقبال میاں یوسف صلاح الدین نے اپنی رہائش گاہ پر حضرت معین الدین اجمیر بھارت کے سجادہ نشین سید بلال چشتی اور قائمہ کمیٹی برائے فلور ملز ایسوسی ایشن لاہور چیمبر کے کنوینر خواجہ حبیب الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے۔اس موقع پر معروف سماجی رہنما خواجہ عطا الرحمان ،ضیاالرحمان ، شہزاد احمد خان،خواجہ فضل اور خواجہ عثمان بھی موجود تھے ۔ سید بلال چشتی نے اپنی گفتگو میں علامہ اقبال کی شاعری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اگر علامہ اقبال کے پیغام خودی پر عمل پیرا ہوجائے تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے۔سید بلال چشتی نے مزید کہا کہ اسلام کی سربلندی میں اولیاء کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔