لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گیس کی بندش اور کم پریشر نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ ناشتہ کئے بغیر طلبہ سکول و کالج اور شہری کام کاج پر جانے پر مجبور ہیں۔بھاریبلوں کی ادائیگی کے بعد بھی گیس میسر نہ آنا حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔