لاہور(نامہ نگار)تحریک انصاف رائیونڈ کے عہدیدار ندیم اشرف سندھو ساتھیوں شاہ زیب، مقبول احمد،انس، محمد علی،صائم سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ۔راجہ پرویز اشرف نے خیر مقدم کیا۔پی ٹی آئی کے عہدیدار پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری جمیل منج اور رانا دلشاد کی کاوشوں سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،خلیل کامران، عمران اٹھوال،نسیم سہوترا بھی موجود تھے۔