لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے معروف گروپ امارات، گرانہ ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ’’ون سٹاپ سلوشن‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔ ’’گلوبل انویسٹر کنیکٹ‘‘ کا انعقاد لندن کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔اس تقریب میں جدید ترین ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشن سسٹم کی نمائش کی گئی، جو خصوصی طور پر پاکستانی تارکین وطن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ایکسپیٹ کمیونٹی کو پاکستان میں بغیر کسی رکاوٹ کے خرید و فروخت، کرائے پر دستیابی اور سرمایہ کاری کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔