لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں پناہ طلب کرنے والوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیوری نے روانڈا میں نئے معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔ گزشتہ ماہ برطانوی سپریم کورٹ نے روانڈا منصوبے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا روانڈا بھیجے جانے والوں کو ان کے آبائی ممالک بھیجا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کی جائے گی۔ امیگریشن منسٹر رابرٹ نے کہا کہ حکومتی اقدامات روانڈا منصوبے کی راہ میں حائل پیچیدگیاں ختم کر دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ کمیٹی پناہ کے طریقہ کار اور مراحل پر نظر رکھے گی۔ وزیر داخلہ جیمر کلیوری نے کہا کہ روانڈا سے منصوبے کیلئے برطانیہ نے اضافی رقم ادا نہیں کی۔