فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ ماحولیات نے ماحولیاتی آلودگی پھیلا کر آلودگی کا موجب بننے والوں کے خلاف گھیرا مزید سخت کردیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے 4 انڈسٹریل یونٹس کے بوائلر سیل اور 9 لاکھ روپے جرمانہ کے علاوہ موقع سے ایک بوائلر آپریٹر کو گرفتار کرا دیا۔