خود مختاری کے نام پر کراچی کے حقوق سلب کئے گئے: مصطفیٰ کمال

Dec 06, 2023

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری کے نام پر 13 سال کراچی کے حقوق سلب کئے گئے۔ متعصب صوبائی حکومت نے شہر کو کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا۔ ہمارے دور کے میگا پراجیکٹس سے آج یہ شہر جل رہا ہے۔ اختیارات جو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارک ہو گئے ہیں۔ وہ گلی محلوں میں آ جائیں۔ ہمیں حکمرانوں سے آئینی اختیارات چاہئیں۔ جو بھی وفاقی حکومت آئے گی ہمارے مطالبات یہی ہوں گے۔ صوبائی وزراء عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔ ہم مقامی حکومت کے نمائندوں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ سندھ میں ایک یونین کونسل ایسی نہیں جسے ماڈل یو سی کہا جا سکے۔ 

مزیدخبریں