اسلام آباد (خبر نگار) ہلال احمر پاکستان کی جانب سے دالبندین نوکنڈی، نوشکی اور مستونگ کے 600 گھرانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کر دیا گیا۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر بلوچستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کا سلسلہ مستعدی سے جاری ہے۔ دالبندین نوکنڈی، نوشکی اور مستونگ میں بلوچستان برانچ کے چیئرمین ٹکری شفقت لانگو ، ریسپانس ہیڈ ذوالفقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن مہروزالدین مری اور وقار فانی، قیوم بڑیچ نے متاثرہ گھرانوں میں امدادی ونٹر پیکج تقسیم کیا۔
دالبندین،600متاثرہ گھرانوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم مکمل
Dec 06, 2023