گوجرانوالہ :عطائی کے انجکشن سے 5بچوں کا با پ جاں بحق

Dec 06, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )عطائی نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگا کر سات بہنوں کے اکلوتے بھائی کی جان لے لی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھانہ فیروز والہ کے رہائشی بلال حسین کو پانچ روز قبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث طبی امداد کی فراہمی کیلئے عطائی ارشد کے پاس لایا گیا جس نے مبینہ طور پر اسکی کمر میں انجکشن لایا تھاحالت بہتر ہونے کی بجائے مزید بگڑ گئی اور بلال موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سو گیا معلوم ہوا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بلال کی موت کی وجہ جسم میں زہر پھیلنا ہے ،بلال حسین جوکہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی اور چار بچوں کا باپ تھا۔

مزیدخبریں