گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) احاطہ سیشن کورٹ میں ملزم نے ہتھکڑیوں میں جکڑے مخالف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی قابو کرکے شواہد بھی اکٹھے کر لئے ،تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم ماجد کو پولیس تاریخ پیشی کیلئے سیشن کورٹ لیکر آئی تھی ، جہاں احاطہ سیشن کورٹ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر مخالف نے فائرنگ کرکے ماجد کو قتل کردیا ، فائرنگ سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔