لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے اینٹی کرپشن کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت بعد ازگرفتاری پر وکلاء کو تیاری کیلئے 12 دسمبر تک مہلت دے دی ۔ وکیل ملزم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محمد خان بھٹی پر 18 ایف آئی آرز ہیں، جو کسی کیس میں ضمانت ہوتی ہے، نئے کیس میں گرفتار کر لیتے ہیں۔ یہ مختلف لوگوں نے شناختی کارڈ منگوا لیتے ہیں اور انہیں گواہ بنا لیتے ہیں، محمد خان بھٹی کا کوئی فائدہ نہیں۔