اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے قطر میں چیف ایگزیکٹیو افسر قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی منصور ابراہیم الا محمود سے ملاقات کی۔ اجلاس میں مختلف سیکٹرز میں باہمی تعاون بڑھانے اور مواقعوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عمر سیف نے قطر فری زونز اتھارٹی کا دورہ کیا اور سی ای او قطر زونز اتھارٹی شیخ محمد ایچ ایف الا ثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی قطر میں رجسٹریشن کے طریقہ کار اور کاروبار کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔
وزیر آئی ٹی سے چیف ایگزیکٹیو افسر قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی ملاقات
Dec 06, 2023