اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے توانائی کے شعبے کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ چیف انرجی سیکشن نے مروجہ پالیسیوں اور پاور سیکٹر کے نئے اقدامات کے بارے میں نگراں وزیر منصوبہ بندی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں نگراں وزیر منصوبہ بندی کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں، مشترکہ مفادات کی کونسل نے جون 2021ء میں نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی، 2021ء کی منظوری دی تھی جس میں پاور سیکٹر کی ترقی کے لیے چھ اصول طے کیے گئے تھے جن میں کارکردگی، شفافیت، مسابقت، مالیاتی عملداری اور ماحولیاتی ذمہ داری شامل ہیں۔