8فروری الیکشن کا دن، ماحول بن چکا، غیر جانبدار ہونے چاہئیں: پرویز اشرف

لاہور+اسلام آباد+گوجرانوالہ+قصور(نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 8 فروری الیکشن کا دن مقرر ہے۔ الیکشن کا ماحول بن چکا ہے۔ ہر پارٹی  کو کوشش کرنی  ہو گی کہ الیکشن شفاف ہوں۔ دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت مسائل سے نہیں نکال سکتی، ملک کو درپیش مسائل پر قابو پانا کمزور حکومت کے بس کی بات نہیں، ملک میں غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہونا چاہئے۔ عوام کے ووٹوں سے آنے والی حکومت مسائل کا حل ہے۔ بدقسمتی سے ہر الیکشن متنازعہ ہوتا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں واحد ملک پاکستان ہے جہاں نگران حکومت ہوتی ہے۔ الیکشن کمشن کو غیر جانبدار رہنا ہے تاکہ اس پر انگلی نہ اٹھے۔گوجرانوالہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا گوجرانولہ پہنچنے پر علی پور با ئپاس پر امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 63 میاں سجاد حسین اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ چوہدری ارشاد اللہ سندھو سمیت کارکنوں نے استقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...