گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما غلام دستگیرخان،سابق وفاقی وزیرانجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے مسلم لیگ(ن)کوعوامی کی بھرپورحمایت اورپذیرائی حاصل ہے۔مسلم لیگ(ن)حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالی جمہوری جماعت ہے۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کو کارکردگی کی بنیادپر ووٹ ملیں گے۔تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ(ن)جب بھی اقتدار میں آئی ملک کو ترقی یافتہ اور مستحکم بنایا۔قائد عوام میاں نوازشریف کروڑوں عوام کے دلوں پر راج کرنیوالے محبوب لیڈر ہیں۔ملک کو نقصان پہنچانے والے عمرانی ٹولہ کاعوام کسی صورت معاف نہیں کریگی۔عمران خان کا ساڑھے تین سالہ دوراقتدارجھوٹ،فریب اورناکامیوں سے بھراہوا ہے ۔ پاکستان کی نوجوان نسل کو گمراہ کرنیوالے عمران خان کی حقیقت سب کے سامنے آچکی ہے۔
مسلم لیگ(ن)کوعوام کی پذیرائی حاصل ہے:غلام دستگیر خان
Dec 06, 2023