اسلام آباد(خبرنگار) یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈنے 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان 5 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں، یو بینک نے اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا ہے اور گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 135فیصد ترقی کے ساتھ مجموعی طورپر33.4ارب روپے کی آمدن ظاہر کی ہے۔بینک نے1.7ارب روپے بعدازٹیکس کے خالص منافع کو ظاہر کیا ہے جو گزشتہ سال کے نو ماہ کی اسی مدت میں 513ملین روپے (گزشتہ سال ستمبر میں ظاہر کیے گئے نقصان)کے مقابلے میں 2.2ارب روپے کی نمایاں ترقی کو ظاہر کرتاہے۔یوبینک کے مجموعی ڈپازٹس سالانہ 44فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر اب 103ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ قرضہ جات کا مجموعی پورٹ فولیو59فیصد سالانہ ترقی کے ساتھ بڑھ کر 72.5ارب روپے تک پہنچ گیاہے۔
یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
Dec 06, 2023