اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)یورپی یونین، بیلحیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع اور پرکشش دوستانہ کاروباری ماحول کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بااعتماد شراکت دار ہے، یورپی یونین ریگولیٹری فریم ورک نے پاکستان کو یورپی مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی موزوں حیثیت دی ہے اور تجارت میں اضافے کا رجحان اس امر کا واضح ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانہ کے زیر اہتمام ایک ویبینار پاکستان میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں قومی تجارتی و سرمایہ کاری کے اداروں اور اور بیلجیم اور لکسمبرگ کے کاروباری اداروں کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان بااعتماد تجارتی شراکت دار ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع دستیاب ہیں، پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا ویبینار سے خطاب انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے حکومت کی مسلسل حمایت پر بھی روشنی ڈالی جو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔سفیر آمنہ بلوچ نے ان عوامل کو بھی اجاگر کیا جو پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں کاروبار دوست ماحول، کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کا حوالہ دیا۔ بدلتی ہوئی دنیا میں شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
پاکستان بااعتماد تجارتی شراکت دار،سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع دستیاب ہیں، آمنہ بلوچ
Dec 06, 2023