اسرائیل جنگ ہار چکا ،نہتے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، عبدالشکور نقشبندی

Dec 06, 2023

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بانی خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ راولپنڈی میں شیخ الحدیث مولانا صاحبزادہ پیر عبدالشکور نقشبندی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ سے نکل جائے اسرائیل جنگ ہار چکا ہے اب وہ  نہتے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا کر انتقام لے رہا ہے پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو اٹھاون دن ہو گئے جنگی طیاروں اورٹینکوں سے مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں کنونشن سنٹر میں فلسطینیوں کے حوالے ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں