محسنوں کو بھلا دینے والی قوموں کا مستقبل روشن نہیں ہو سکتا، سعدیہ راشد

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جو قومیں اپنے محسنوں کو بھلا دیتی ہیں ان کی ناقدری کرتی ہیں ان قوموں کا مستقبل ہرگز روشن نہیں ہو سکتا قوموں کی زندگی میں خوش قسمتی سے ایسے غیر معمولی افراد پیدا ہوتے ہیں جو قابل قدر خدمات انجام دے کر اپنی قوم میں نیا روپ دیتے ہیں اس کو جلا بخشتے ہیں یہ افراد قوم کے محسن اور ان کی شناخت ہوتے ہیں پاکستانی قوم کی زندگی میں بھی ایسے ہیرو گزرے ہیں جنہوں نے اپنے وطن کی خاطر ہر وہ قربانی پیش کی جس کی وطن کو ضرورت تھی ان خیالات کا اظہار صدر ہمدرد فانڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد نے کیا وہ گزشتہ روز شہید حکیم محمد سعید ایوارڈ کی ایک پروقار تقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کر رہی تھیں اس موقع پر شعبہ ادب میں علمی کاوشوں اور نمایاں ادبی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر محمد ابدال بیلا اور پاکستان کی باہمت کو ہ پیما ثمینہ خیال بیگ کو حکیم محمد سعید اوارڈز دئیے گئے اس موقع پر پروفیسر نیاز عرفان پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ، نعیم اکرم قریشی، ایم طارق شاہین، ڈاکٹر فرحت عباس، امتیاز حیدر، ایم تنویر نصرت ، حکیم بشیر بھیروی ، نسیم سحر اور دیگر نے شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض سید علی بخاری نے نبھائے ڈائریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس امتیاز حیدر نے اظہار تشکر پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن