راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ٹریفک FM88.6کے لائیو پروگرام میں شرکت کی،ٹریفک مسائل، جرائم کے خلاف کاروائیوں پر گفتگو کی،شہریوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ،راولپنڈی میں ٹریفک صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں،ناجائز تجاوزات کے خاتمہ،مری روڈ،اڈیالہ روڈ اور گوجرخان میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی پر خصوصی فوکس ہے، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جارہی ہیں، خصوصی مہم کے دوران اب تک کم عمر اوربلا لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف 1500مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر 03نئے لرنر خدمت مراکز کا آغاز کیا گیا ہے، نئے لرنر خدمت مراکز کا قیام پیرودھائی، نیوٹان اورڈھو ک سیداں میں قائم ٹریفک چوکیوں کیا گیاہے، ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات ٹریفک قوانین سے لاعلمی،کم عمر ڈرائیونگ،حد رفتار سے تجاوز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ ہے،کم عمر اوربلا لائسنس ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کے لیے قانونی کاروائی کی جارہی ہے، ٹریفک ڈرائیونگ سکول اورتعلیمی اداروں میں جامع پروگرام کا آغاز کیا جارہاہے تاکہ دہلیز پر ڈرائیونگ ٹریننگ فراہم کی جاسکے،والد ین کی ذمہ داری ہے کہ کم عمر اوربلا لائسنس ڈرائیورنگ کی روک تمام میں کردار ادا کریں،بچوں کی تربیت اورقانون پر عملد رآمد کرواناسب سے پہلے والدین کی ذمہ داری ہے،والدین اپنے بچوں اوردیگر افراد کی زندگی کی حفاظت اورحادثہ کی صورت میں معذوری سے بچا کے لیے اپنا کردار ادا کریں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے کار وموٹرسائیکل چوری کے بڑے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے، الحمد اللہ کار وموٹرسائیکل چوری میں نمایاں کمی آئی ہے، 350سے زائد متحرک اورمنظم گینگز کے خلاف کاروائی کی گئی ہے، تمام سنگین مقدمات میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا یاگیا ہے