اسلام آباد(وقائع نگار)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ)کے چیئرمین چیلا رام کیلوانی نے کہا ہے کہ پاکستانی چاول دنیا بھر میں پسندیدگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے، رائس ایکسپورٹ پاکستان کی تیسری بڑی اکانومی ہے،جسے انڈسٹری کا درجہ دینا چاہیئے، ایوان صدر میں مختلف ممالک کے سفیروں کو چودہ قسم کی بریانی بنا کر کھلائی،پاکستانی میں نہری نظام ٹھیک ہو تا تو پچھلے برس 300 بلین ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کرلیتے،امید ہے رواں برس تین ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیںگے،پاکستان میں چاول کی 4.5 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ صلاحیت ہے جسے ٹیکنالوجی کے استعمال اورجدید طریقہ اپنا کرمزید بہتر بنایاجاسکتاہے،حکومت سہولیات فراہم کرے تو اپنی ایکسپورٹ کو دو تین برسوں میں ساڑھے چار سو ارب ڈالر تک بڑھا سکتے ہیں،وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ) کے عہدیداروں اور ممبران کے اعزاز منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر چیئر مین ریپ چیلہ رام کیلوانی ، گروپ چیئرمین سندھ عبدالرحیم جانو، گروپ چیئرمین پنجاب ، سینئروائس چیئرمین حسیب علی خان ، چوہدری سمیع اللہ نعیم، رفیق سلیمان ،میاں صبیح الرحمن،میاں احمد اکبر، جتن کیلوانی،رضا امجد ،صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انوررضا اور سیکرٹری فنانس این پی سی نیئرعلی نیبھی اپنے خیالات کااظہار کیا،اس موقع پرنیشنل پریس کلب اسلام آبادکی طرف سیریپ کے ممبران اور عہدیداران میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ جسکا اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے کیا جبکہ معروف صحافی اور ریپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میاں صبیح الرحمان کی کتاب دی رائس سٹوری کی رونمائی بھی کی گئی،چیلہ رام کیلوانی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی قریب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجودہم 2.5 بلین ڈالرکاسالانہ ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جوکہ ریپ کی بڑی کامیابی ہے،چاول ایکسپورٹ اس وقت ملکی معیشت میں تیسرا بڑا سیکٹر ہے جسے انڈسٹری درجہ دینے سے حکومت ابھی تک پہل نہیں کررہی ہے۔ 15 سال پہلے چاول کی ایکپورٹ 300 ملین ڈالرتھی جوکے آج 2.5 بلین ڈالر پہ کھڑی ہے جسے حکومت کی سرپرستی میں 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے ، انہوں نے کہا پاکستان کا باسمتی دنیا میں بیحدمقبول ہے اورجنوب مشرقی ایشیا ، یورپ و وسطی ایشیا کی مارکیٹس میں پاکستانی باسمتی کی کھپت ہے ، پنجاب باسمتی کا مرکز ہے اور جی ٹی روڈ کے ساتھ کے علاقہ باسمتی کی کاشت میں دنیامیں جانے پہچانے ہیں مگراس وقت چاول کے کاشت کے علاقوں میں ہاوسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں،
پاکستانی چاول دنیا بھر میں پسندیدگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے، چیلا رام کیلوانی
Dec 06, 2023