پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ہے، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیسرے روز بھی زبردست تیزی رہی، سو انڈیکس نے ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا، انڈیکس نے 63 ہزار کی سطح عبور کر لی۔ 100 انڈیکس 519 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 63 ہزار 475 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کو ملکی معیشت کی جانب سے اچھی خبریں مل رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق الیکشن کے لیے فنڈز کا جاری ہونا، آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن