جنوبی وزیرستان:سپاہی احمد علی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید

Dec 06, 2023 | 17:08

ویب ڈیسک

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا سپاہی احمد علی دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید سپاہی کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا .جس کے دوران سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ جواں سال احمد علی کی عمر 26سال تھی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہوا۔ شہید سپاہی احمد علی جیسے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کی مضبوطی کا باعث ہیں۔

 واضح رہے کہ پاک فوج جنوبی وزیرستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی. جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔دہشت گردی کا یہ واقعہ کے پی کے میں آج سے 5 روز قبل پیش آیا۔دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 1 دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔

مزیدخبریں