ذوالفقارعلی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقررکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے.ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لارجر بنچ کرے گا۔ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ہوگی۔

 یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے2011ء میں صدر زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن