غزہ کی صورتحال ہر منٹ میں ابتر ہو رہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی فلسطین کیلئے امدادی ادارے انروا نے غزہ کو دنیا کے خطرناک ترین مقام میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے یونائیٹڈ نیشن ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین ریفیوجیز کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صورتحال ہر منٹ میں ابتر ہوتی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے مطابق غزہ میں بےگھر ہونے کی ایک اور لہر جاری ہے۔ 

انروا کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے بچنے والے فلسطینیوں کیلئے کوئی محفوظ مقام نہیں رہا۔ حتیٰ کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین شیلٹرز میں بھی گنجائش سے زیادہ افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن