مسئلہ کشمیر پر بند کمرے کی سیاست کاوقت گزرگیا ،کشمیری وپاکستانی مسلمانوں کا خون ایک ہو چکا : آل پارٹیزحریت کانفرنس

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پارٹیزحریت کانفرنس سمیت مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین اوررہنماؤں نے تحریک آزادی کشمیر کی یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بندکمرے کی سیاست کاوقت گزرگیا ،کشمیری وپاکستانی مسلمانوں کا خون ایک ہو چکا ہے انہیں کسی صورت جدانہیں کیاجاسکتا ممبئی حملوں کی آڑ میں تحریک آزادی کشمیر کچلنے کی بھارتی سازشیں بھی ناکام ہوگئیں حکمران سوات، وزیرستان ودیگر قبائلی علاقوں میں مسلمان بھائیوں کاخون بہانے کی بجائے کشمیریوں کی عملی مدد وحمایت کریں اقوام متحدہ بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی چھوڑدے جماعۃالدعوۃ پرپابندی مظلوم کشمیریوں کے حق میں آوازبلند کرنے پرلگائی گئی حافظ محمدسعید اور ڈاکٹر عبدالقدیر کورہاکیاجائے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے محض جلسے ، جلوس اور ریلیاں کافی نہیں ازلی دشمن ہندو کو سبق سکھانے کیلئے عملی کردار ادا کیا جائے کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کے بجلی وپانی کے بحران حل نہیں ہوں گے۔ گزشتہ روز مسجد شہداء مال روڈ پر منعقدہ کانفرنس سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، جماعۃ الدعوۃ کے قائم مقام امیر حافظ عبدالسلام بن محمد ، سردار خالد ابراہیم ، حافظ عبدالرحمن مکی ، ابتسام الہی ظہیر ، حافظ سیف اللہ منصور ، اعجاز چودھری ، حمید الدین المشرقی ، مولانا امجد خاں ، حافظ طلحہ سعید، مولانا سیف الدین سیف، مولانا نعیم بادشاہ ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر لاہور اور اس کے گردونواح سے آنے والے ہزاروں افراد موجود تھے۔ مقررین کی طرف سے جماعۃ الدعوۃ پر پابندی اور سلامتی کونسل کے دوہرے معیار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سید علی گیلانی نے اپنے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کہاکہ امریکہ سمیت دیگرقوتیں کہتی ہیں کہ مسئلہ کشمیربات چیت کے ذریعہ حل کیاجائے لیکن آج تک بھارت سے بات چیت کاکوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا پاکستان مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدگی سے کرداراداکرناچاہتاہے تواسے مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت کومدنظررکھناچاہئے بھارت صرف وقت حاصل کرنے اوراپنا فوجی قبضہ مستحکم کرنے کیلئے باہم بات چیت کی باتیں کرتاہے انہوں نے کہا جماعۃالدعوۃ پرپابندی قابل مذمت ہے۔ سلامتی کونسل دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے پاکستان اپنے سفارت خانوں کومتحرک کرے اور بھارتی مظالم دنیا پربے نقاب کئے جائیں کشمیری مسلمان تھکے نہیں وہ ایک لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد بھی حوصلہ مند ہیں۔ حافظ عبدالسلام بن محمد نے کہا کہ حکمران مظلوم کشمیری مسلمانوں کی مددوحمایت نہیں کرتے تونہ کریں ہم انکے پابند نہیں کسی قسم کے بیرونی دباؤ کوخاطر میں نہیں لائیں گے مظلوم کشمیریوں کی ہرممکن مددوحمایت جاری رکھیں گے تحریک آزادی کشمیر جاری ہے اورجاری رہے گی۔ مسلمان قرآن وسنت کے پرچم تلے دین اسلام کے غلبہ کیلئے متحدوبیدار ہوجائیں بیرونی قوتیں مسلمانوں کے عقیدہ توحیداورجہاد سے خائف ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی پرویزمشرف کی سرپرستی میں صوفیت پھیلانے کی باتیں کرتے ہیں توکبھی مسلمانوں کو دہشت گردقراردیکرانکاراستہ روکنے کی کوششیں کی جاتی ہیں جموں وکشمیر پیپلزلیگ کے سربراہ اورسابق صدرآزادکشمیر سردار خالد ابراہیم نے کہا کہ حافظ محمدسعید کے پابند سلاسل ہونے کے بعد میں نے اپنافرض سمجھاکہ میں یہاں کانفرنس میں شرکت کروں کشمیری مسلمان جماعۃ الدعوۃ کے جذبات کا دل وجان سے احترام کرتے ہیں اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کو دوست سمجھنے والے کشمیریوں اور پاکستانی قوم کے دوست اور ہمدرد نہیں ہو سکتے۔ جماعۃالدعوۃ شعبہ سیاسی امورکے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ بھارت کشمیر پر قابض رہ کر بہت بڑے جرم کا ارتکاب کر رہا ہے 8لاکھ فوج نہتے کشمیریوں کی عزتوں وعصمتوں کو پامال کر رہی ہے جماعۃ الدعوۃ پر پابندیوں سے کشمیر کا مسئلہ دبنے کی بجائے اور زیادہ ابھرے گا۔ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیریوں کی مدد سے نہیں روک سکتی۔ تحریک آزادی کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور نے کہا کہ ہم اس بات کااعلان کرتے ہیں کہ ہمارے دفاتر،ادارے رہیں یانہ رہیں جہاں کشمیریوں کاخون گرے گاوہاں ان شاء اللہ مسلمانوں کاخون گرے گا انڈیا کی دھمکیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمدامجد خاں نے کہا کہ کشمیر اورفلسطین میں نہتے مسلمانوں کی لاشیں تڑپ رہی ہیں یو این او سلامتی کونسل چپ سادھے ہوئے ہیں۔ خاکسار تحریک کے سربراہ حمیدالدین المشرقی نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں سے ہماراخون کارشتہ ہے حکمران وانا،وزیرستان اورقبائلی علاقوں میں مسلمان بھائیوں کاخون بہانے کی بجائے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی مددوحمایت کریں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اعجاز چودھری ، حافظ طلحہ سعید اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا سیف الدین سیف نے کہا کہ کافرقوتیں جہاد کے خلاف اکٹھی ہوچکی ہیں مسلمانوں کودہشت گردقرار دیاجارہاہے لیکن اللہ کی مددمجاہدین کے ساتھ ہے۔ فتح انشاء اللہ حق کی ہوگی۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا محمد نعیم بادشاہ نے کہا کہ جماعۃالدعوۃ پرپابندی اقوام متحدہ کا جانبدارانہ اقدام ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابد نے کہا کہ محض جلسے،جلوس اورریلیاں نکالنے کے بعد گھروں کوچلے جانا کافی نہیں ازلی دشمن بھارت کوسبق سکھانے کیلئے عملی کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل آباد سے وقائع نگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق علی گیلانی نے یکجہتی کشمیر کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بان کی مون مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل کرانے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن