صدر آصف علی زرداری آج پشاور پہنچ رہے ہیں ، انہیں سوات اورفاٹا میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

Feb 06, 2009 | 12:37

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق صدر مملکت دورہ پشاور کے دوران وزیراعلیٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی ، گورنر سرحد اویس احمد غنی ، صوبائی وزراء اور پیپلز پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سرحد صوبے میں امن و امان کی صورتحال، سوات اور فاٹا میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ صدر مملکت سے قبائلی عمائدین کی ملاقات بھی متوقع ہے۔
مزیدخبریں