انڈین پریمئیر کرکٹ لیگ نےچھ پاکستانی کرکٹرز کے کانٹریکٹ منسوخ کردئیے ہیں۔

Feb 06, 2009 | 14:40

سفیر یاؤ جنگ
اس بات کا اعلان چیئرمین آئی پی ایل للت مودی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکیا۔ جن کھلاڑیوں کے کانٹریکٹس منسوخ کئے گئے ہیں ان میں شعیب اختر، شعیب ملک، شاہد آفریدی، سلمان بٹ، محمد حفیظ اوریونس خان شامل ہیں۔ اس اقدام کے بعد آئی پی ایل میں مجموعی طور پر صرف چار پاکستانی کھلاڑی سہیل تنویر، مصباح الحق، کامران اکمل اور عمرگل باقی رہ گئے ہیں۔ اس سے قبل فاسٹ بائولر محمد آصف گذشتہ ماہ اپنی فرنچائز دہلی ڈئیرڈیولز سے پہلے ہی معاہدہ ختم کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے پاکستانی حکومت نے پانچ کرکٹرز کو آئی پی ایل کی بولی میں حصہ لینے کےلئے بھارت جانے سے بھی روک دیا تھا۔
مزیدخبریں