چھٹے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی 57 رنز سے فتح‘ سیریز پاکسان نے 3-2 سے جیت لی

Feb 06, 2011

سفیر یاؤ جنگ
آکلینڈ (مانیٹرنگ نیوز/این این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چھ ایک روزہ میچوں کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 57رنز سے شکست دیدی، پاکستانی ٹیم 311کے جواب میں 44.1 اوورز میں 254رنز پر ڈھیر ہو گئی سیریز پاکستان نے 3-2 سے جیت لی۔ کامران اکمل 89 اور شاہد خان آفریدی 44رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیسی رائڈر نے 107رنز کی شاندار اننگز کھیلی بینٹ4 جیمز فرینکلن 3 وکٹوں کے ساتھ کامیاب باﺅلر رہے جیسی رائڈر مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان نے سیریز میں دو کے مقابلے میں 3 میچز سے کامیابی حاصل کر لی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے چھٹے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر311 رنز بنائے تھے اور اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کےلئے مقررہ 50 اووروں میں 312 کا ہدف ملا۔ ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ایک بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے اور31 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ 21 اور احمد شہزاد نے 6 رنز بنائے 58 کے سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب یونس خان 16 رنز بنا کر بینٹ کی گیند پر برینڈن میکلم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ کےلئے اسد شفیق اور کامران اکمل کے درمیان 74 رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ اسد شفیق کے رن آوٹ ہونے پر ہوا۔ انہوں نے 36 رنز بنائے۔ کامران اکمل پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے۔ انہوں نے 89 رنز کی جارحانہ شاندار اننگز کھیلی ۔ کپتان شاہد آفریدی نے 35گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی کے ساتھ سہیل تنویر نے بھی 30 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستانی دوسرے کھلاڑیوں میں عمر اکمل 8 عبدالرزاق ایک عمر گل ایک اور شعیب ختر دو رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔
مزیدخبریں