عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفند یارولی نے اسلام آباد میں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے نئی کابینہ کی تشکیل پر غورکیا

Feb 06, 2011 | 06:29

سفیر یاؤ جنگ
ایوان صدراسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے حکمت عملی جلد وضع کرلی جائے گی، ملاقات میں طے پایا کہ کابینہ دو مراحل میں تشکیل پائے گی ۔ پہلے مرحلے میں اے این پی ، مسلم لیگ فنکشنل اورفاٹا سے ایک، ایک وزیرکو شامل کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں میں اس بات پر بھی اتفاق رائے پایا گیا کہ نئی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے دس ارکان پراتحادی جماعتوں میں سے ایک وزیرکو شامل کیا جائے گا، تاہم نئی کابینہ مختصر ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں پانچ مشیرہوں گے لیکن وزرائے مملکت کو نہیں رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی منگل یا بدھ کو کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفند یارولی نے اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں سے نئی کابینہ میں شمولیت کے بارے میں مشاورت کی اورکابینہ میں اے این پی کے وزراء کی شمولیت کے لئے مختلف ناموں پرغورکیا گیا۔
مزیدخبریں