صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے۔

Feb 06, 2011 | 07:10

سفیر یاؤ جنگ
ایوان صدراسلام آباد میں کشمیر یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرزرداری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی تک ان کا ساتھ دیتی رہے گی۔ پوری قوم کشمیریوں کے حقوق دلانے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صدرمملکت نے واضح کیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر فوری طور پر قومی کانفرنس بلائی جائے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں طویل عرصے بعد کشمیر پر واضح موقف اختیارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرعوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
مزیدخبریں