دوحہ سےوطن واپسی پرلاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں،وہ اس فیصلےکے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جج نے خود کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیلئے قانون نہیں بنا،جج کا یہ بیان خوش آئند ہے اگر ان قوانین میں ترمیم ہوئی تو وہ امید کرتےہیں کہ اُن کی سزا بھی کم ہوسکتی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ وہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان بٹ خاصے پریشان دکھائی دے رہے تھے اور اُنہوں نے صحافیوں کے تمام سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وہ دوبارہ پریس کانفرنس کریں گے۔