سیکریٹریزخارجہ اور اور وزراء کونسل کا اجلاس بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں ہورہا ہے ۔ دوروزہ اجلاس میں ویزے کے اجراء میں سہولیات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ،معیشت اور سکیورٹی کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیکریٹری خارجہ اجلاس میں تمام معاملات پر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی جو آٹھ اور نو فروری کو وزراء کونسل میں زیر بحث آئے گی۔ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیراور ان کی بھارتی ہم منصب نرپما راؤ کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کامیاب رہی تو ممبئی بم دھماکوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعطل کا شکار جامع مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔