حیدر آباد دکن میں سترہویں کامن ویلتھ لاء کانفرنس میں دس ممالک کے چیف جسٹسز سمیت تریپن ممالک کے قانون دان شریک ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کررہے ہیں۔پانچ روزہ کانفرنس میں قانونی معاملات اور انسانی حقوق کے حوالےسے امور زیرغور آئیں گے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی ،غربت اور ماحولیات کے مسائل کا سامنا ہے۔ جس پر قابو پانے کے لیے دنیا کے سامنے نیا عالمی نظام جلد آنے والا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پزیر ممالک میں غربت اور محرومیاں کروڑوں لوگوں کومتاثر کررہی ہیں، تیز تر ترقی کے لیے قانون کی عملداری اورفوری انصاف ضروری ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کانفرس سے خطاب کریں گے۔