اسرائیلی صدرشمعون پیریز نےمقبوضہ بیت المقدس میں یورپین پارلیمنٹیریئنز سے گفتگو میں صدر حسنی جبارک کی خطے میں امن کوششوں کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غربت کے باوجود مصر جیسے بڑے ملک کا انتظام چلانا آسان نہیں،حکومت نہیں حالات کی تبدیلی کا نعرہ لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔دوسری جانب حماس کا ایمن نوفل نامی کمانڈر مصر کی جیل سے فرار ہوکر غزہ پہنچ گیا ہے۔ ایمن نوفل کو دوہزار آٹھ میں مصر کے علاقے سینائی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ غزہ پہنچنے پر ایمن کا کہنا تھا کہ وہ مصرمیں حکومت مخالف مظاہروں کا حامی ہے۔ ایمن کے والد نے امید ظاہر کی کہ تمام فلسطینی قیدی رہا ہوجائیں گے۔ اسرائیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ قاہرہ کی ابوزابل جیل سے مزید پانچ فلسطینی قیدی اسی ہفتے غزہ واپس پہنچ سکتے ہیں۔