پرتھ کے جنگلات میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا جس پر ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہونے پرمجبور ہوگئے۔ آگ سات سو پچاس ہیکٹرز تک پھیل گئی ہے،امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور ایک سو پچاس فائر فائڑ سو گھروں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ادھرفائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اتھارٹی نےکہا ہے کہ آگ شمال مغربی حصے کی طرف تیزی سے بڑھ رہی اور قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے ہیلی کاپٹروں کو بھی آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔آسٹریلیا میں حالیہ سیلاب سے پینتیس افراد ہلاک اورجبکہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔