سری لنکا میں سیلاب سے دس افراد ہلاک اور ڈھائی لاکھ متاثرہوئے ہیں۔

سری لنکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کےبعد سیلاب نے ملک چھ اضلاع کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ڈیزاسٹرمینجمنٹ سینٹر کے مطابق اس قدرتی آفت میں اب تک آٹھ افراد ہلاک، پانچ زخمی اور دو لاپتہ ہوئے ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہزاروں گھر تباہ جبکہ سات سو سے زائد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرین کے لیے چھ سو تریپن پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں جن میں ڈھائی لاکھ افراد کو منتقل کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ امداد کی عدم دستیابی اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن