سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پنجاب میں تعلیم کے فروغ کےلئےتریپن ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

Feb 06, 2011 | 12:22

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پھول نگر کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب میں اساتذہ طالبات اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ سپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پھول نگر میں آئی ٹی ٹیچرسمیت تمام اسامیوں پر بہت جلد لیکچرار تعینات کردیئے جائیں گے کیونکہ حکومت پنجاب تعلیم کی طرف بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کی وجہ سے بہت جلد پنجاب میں شرح خواندگی اسی فیصد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صحیح معنوں میں پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پھول نگرمیں نکاسی آب کےلئے سولہ ٹیوب ویل جبکہ فراہمی آب کےلئے تین واٹر ٹینکیاں تعمیر کی جارہی ہیں جبکہ شہر میں بیس بستروں کے ہسپتال سمیت ڈبل ون ڈبل ٹو کی سہولت بھی میسرکی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور جہانذیب اعوان اور دوسرے افسران بھی موجود تھے۔
مزیدخبریں