اگلے سال سے دانش سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کیا جائے : شہبارشریف

Feb 06, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خبرنگار خصوصی) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ اگلے سال سے دانش سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کیا جائے، دانش سکولوں کے قیام سے اعلیٰ تعلیم پر امراءکی اجارہ داری ختم ہو گئی، غریب طلبا کا جدید تعلیمی سہولیات کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سرمایہ کاری کا طریقہ کار مزید آسان بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دانش سکولوں کی تعمیر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور کنٹریکٹرز سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سائرہ افضل تارڑ‘ افضل خان‘ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن‘ چیف سیکرٹری‘ کمشنر بہاولپور ڈویژن‘ ڈی سی او رحیم یار خان و بہاولپور‘ مینجنگ ڈائریکٹر دانش سکول سسٹم اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکولوں کا قیام حکومت پنجاب کا ایک ایسا انقلابی اقدام ہے جس کے ملک کی ترقی پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے اور ان سکولوں سے فارغ التحصیل ہونے والے ہونہار طلباءو طالبات جدید علوم سے آراستہ ہو کر مختلف شعبوں کی ترقی اور ملک کی خوشحالی میں موثر کردار ادا کریں گے۔ دانش سکول غریب ترین طلباءکے روشن مستقبل کے لئے امید کی کرن ہیں۔ ان سکولوں کے لئے بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے اور طلبا و طالبات کا داخلہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طالبات کے سکول اور ہوسٹل میں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہونا چاہئے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک خودمختار سرمایہ کاری بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پرویز ملک، ہارون خواجہ، رضوان اللہ خان اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں دبئی میں منعقد ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ خودانخصاری کی منزل حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنے وسائل کو ترقی دینا ہو گی۔
مزیدخبریں