کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغازپرزبردست تیزی رہی ،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو چون پوائنٹس کا نمایاں اضافہ رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا،ہفتے کے پہلے ہی روز کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس نہ صرف بارہ ہزار بلکہ بارہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چون پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارایک سوسینتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم انیس کروڑ باسٹھ لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ نیشنل بینک ،جے ایس بینک اور پاکستان ری انشورنس کمپنی کے شئیرز اپنی ایک روز کی بلند ترین سطح پر بند ہوئے جب کہ انرجی اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں بھی نمایاں تیزی نے انڈیکس کو کاروبار کے اختتام تک گرین زون میں رکھا۔بروکرز کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے مالی نتائج نے آج مارکیٹ کی تیزی میں اہم کردار ادا کیا جب کہ آئندہ دنوں میں مزید اچھے مالی نتائج مارکیٹ کی تیزی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس تریسٹھ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار ایک سو چھیاسی پربند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو چار کمپنیوں کے تریپن لاکھ سترہ ہزارچا سو پانچ حصص کا کاروبار ہوا۔ تنتالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،سات کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن