شام ميں مظاہرين اورسکيورٹی فورسز کے درميان جھڑپوں ميں چھپن افراد ہلاک، امریکہ نے سکیورٹی وجوہات پردمشق میں اپنا سفارتخانہ بندکردیا

ہيومين رائٹس گروپ کےمطابق شام ميں سکيورٹی فورسزکے ہاتھوں بے گناہ شہريوں کی ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے، اتوار کے روزمختلف جھڑپوں اورپرتشددواقعات ميں حمص ميں تيئس شہری اور سات فوجی ، درعايا ميں دو شہری اورچار فوجی جبکہ عدليب ميں تين شہری اور چودہ فوجی ہلاک ہوگئے،ادھرزبادانی ميں بھی تين فوجی مارے گئے،دوسری جانب غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکہ نے شام میں امن وامان کی ناقص صورتحال کے باعث دمشق میں اپناسفارتخانہ بندکردیاہے

ای پیپر دی نیشن