کوئٹہ (باری بلوچ سے) تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا جبکہ خضدار سے 2 سکول اساتذہ اور یونیورسی کا طالب علم لاپتہ ہو گیا۔ کوہلو میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور جوابی فائرنگ پر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کا امام بخش اور عبدالوحید تربت بازار جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائر کھول دیا جس سے امام بخش مارا گیا جبکہ خضدار میں 2 سکول اساتذہ اور تھل یونیورسٹی کا طالب علم تعلیمی اداروں کو جاتے ہوئے اغواءہوئے۔