کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب نے موبائل فونز، سونے اور چاندی کی درآمد پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے اضافی 20ارب روپے کے ٹیکسوں کے حصول کے لئے ، موبائل فون سیٹس ، سونے، چاندی، صنعتی خام مال، کپڑے اور دھاگے کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر 5فیصد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے قبل ان اشیا کی درآمد پر ایک سے تین ودہولڈنگ ٹیکس عائد تھا۔
موبائل فونز، سونے اور چاندی کی درآمد پر ٹیکسوں میں اضافے کافیصلہ
Feb 06, 2013