چلو کھل گئے میٹرو بس کے پر
بڑھو کام پر اپنے اڑتے ہوئے
پہنچ جا¶ بروقت پھر اپنے گھر
بڑھے گا جو آگے یہ طرز جدید
تو ہو گی میسر سہولت مزید
کیا خوب شہباز کا ہے یہ کام
جو روشن رکھے گا سدا اس کا نام
یہ آرام دہ اور ہے بے خطر
سفر تیز تر‘ راستہ مختصر
بڑھو کام پر اپنے اڑتے ہوئے
پہنچ جا¶ بروقت پھر اپنے گھر
کرو اپنی باری کا کچھ انتظار
جو ہو رش زیادہ تو باندھو قطار
کسی کو کسی سے نہ تکلیف ہو
کہ ہوتے ہیں شہری سبھی باوقار
رہیں کیوں نہ ہنستے ہوئے ہمسفر
سفر تیز تر‘ راستہ مختصر
بڑھو کام پر اپنے اڑتے ہوئے
پہنچ جا¶ بروقت پھر اپنے گھر
ہر اک شہر میں میٹرو بس ہو عام
ملے یہ سہولت تو خوش ہوں تمام
جو جاری رہیں یہ ترقی کے کام
تو کیوں نہ ہوں دنیا میں ہم نیک نام
مسائل پہ رکھیں ہم اپنی نظر
سفر تیز تر‘ راستہ مختصر
بڑھو کام پر اپنے اڑتے ہوئے
پہنچ جا¶ بروقت پھر اپنے گھر
سفر تیز تر‘ راستہ مختصر
Feb 06, 2013