اسلم ریئسانی مستعفی‘ ذرائع ۔۔۔۔ علی مدد جتک کے وزیراعلی بلوچستان بننے کا امکان

کوئٹہ+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ اتحادی جماعت کے رہنماﺅں کو بھجوا دیا تھا، ان ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلم رئیسانی نے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے کہنے پر استعفیٰ دیا۔ میڈیا سے بات چیت میں معطل وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں ہی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ کرینگی اور وہ جو بھی فیصلہ کرینگی مجھے قبول ہو گا۔ دوسری جانب بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی‘ بی این پی (عوامی) اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ شیرانی فارمولے کے تحت گورنر راج کے خاتمے کی صورت میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی مدد جتک کا صوبے کا نیا وزیراعلیٰ بننے کا امکان ہے‘ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر صادق عمرانی اور عبدالرحمن جمالی بھی تاحال دوڑ میں شامل ہیں۔ علی مدد جتک کے نام پر بی این پی (عوامی) اور جمعیت علماءاسلام (ف) نے بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن