اسلام آباد(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخواہ صوبے کا نام ایک بار پھر تبدیل کرنے کی خبروں کو ہزارہ کی عوام کو خوش کرنے کے لئے شوشہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے آئی این پی کو صوبہ خیبر پختونخواہ کا نام تبدیل کر کے ہزارہ پختونخواہ رکھنے کی خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے یہ بات کہی۔کہا کہ ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ اب اسمبلیوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی قانون سازی کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے کہنے پر ہزارہ کی عوام کو خوش کرنے کئے یہ شوشہ چھوڑا گیا ہے۔