اسلام آباد(خبرنگار) اوگرا نے سوئی نادرن گےس کمپنی کے ٹےرف مےں7روپے 91پےسے کی کمی جبکہ سوئی سدرن گےس کمپنی کے ٹےرف مےں 9روپے 66پےسے فی اےم اےم بی ٹی ےو کے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی حکومت کے فارمولے کے تحت اضافہ تو صارفےن سے وصول کےا جائے گا مگر ٹےرف مےں کمی کا رےلےف صارفےن کو نہےں دےا جائے گا۔ اوگرا نے دونوں کمپنےوں کی گزشتہ مالی سال کی حتمی رےونےو رپورٹ کے بعد فےصلہ کےا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئی نادرن گےس کمپنی کی آمدن 224 ارب 90کروڑ روپے جبکہ خرچ 220 ارب 49 کروڑ روپے رہا۔ اس طرح سوئی نادرن گےس کمپنی کو 4ارب 41کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ فارمولے کے تحت ےہ اضافی آمدن قومی خزانے مےں گےس ڈوےلپمنٹ سرچارج کی مد مےں جمع ہوجائے گی جو بعد ازاں صوبائی حکومتوں کے سپرد کردی جائے گی۔ سوئی سدرن گےس کو گزشتہ مالی سال 131ارب روپے 58کرروڑ روپے آمدن ہوئی جبکہ 134ارب 90روپے خرچ ہوا، اس طرح سوئی سدرن گےس کمپنی کو 3ارب 32کروڑ 10لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ سوئی سدرن گےس کمپنی آئندہ مالی سال کے گےس بلوں کے ذرےعے ےہ نقصان پورا کرے گی۔ سوئی نادرن گےس کمپنی سے ہونے والا منافع قومی خزانے مےں گےس ڈوےلپمنٹ کے پول مےں جمع ہوجائے گا جو بعد مےں صوبائی حکومتوں کے سپرد کر دےا جائے گا۔ وفاقی حکومت اس مد مےں پنجاب اور خےبر پی کے کی عوام سے پہلے ہی 9ارب روپے جمع کرچکی ہے، ےہ رقم اب اس فےصلے کے بعد 13.5 ارب روپے ہوجائے گی جس مےں سے 9ارب 72کروڑ روپے سندھ حکومت کوملےں گے۔