مختلف ممالک کی جیلوں میں 8715 پاکستانی قید ہیں: وزارت خارجہ

Feb 06, 2013

اسلام آباد (اے پی اے) وزارت خارجہ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں 8715 پاکستانی قید ہیں ، سب سے زیادہ 2373 پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہیں ، برطانیہ میں 1416، متحدہ عرب امارات میں 1334، بھارت میں 403 جبکہ یونان میں 319 پاکستانی قیدی موجود ہیں ، امریکہ نے بھی 99پاکستانیوں کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ افغانستان میں 350، بحرین میں 53، کینیڈا میں 26، ہانگ کانگ میں 150، یونان میں 319، جرمنی میں 38، ہنگری میں 83، فرانس میں 75، اٹلی میں 134جبکہ ایران میں 79پاکستانی شہری جیلوں میں قید ہیں ۔ اسی طرح ملائیشیا میں 202، اومان میں 347، قطر میں 25، سری لنکا میں 51اور تھائی لینڈ میں 90پاکستانی جیلوں میں بند ہیں ۔ پاکستان کے سب سے بہترین دوست ملک چین نے بھی 264 پاکستانیوں کو قید کررکھا ہے۔ 

مزیدخبریں