واشنگٹن (این این آئی) اسلحہ پر کنٹرول پانے کی مہم کے سلسلے میں امریکی صدر باراک اوباما ریاست مینی سوٹا پہنچ گئے۔اس موقع پر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہاکہ اسلحے پر قابو پانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ امریکی عوام کو اس کی اہمیت کا علم ہو۔ انھوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم ہر چیز پر متفق ہوں لیکن اب کچھ کرنے کا وقت ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ صدر اوباما دسمبر سے پہلے اسلحے پر کنٹرول کا بل پاس کروانا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مختلف امریکی ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔